تیس باصلاحیت ایشیائی نوجوانوں میں نو پاکستانی شامل

نیویارک: فوربز میگزین ایشیا نے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور نئی ایجادات کرنے والے ایشیائی نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ہر سال جاری ہونے والی یہ فہرست جسے ’’30 انڈر 30‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایسے 30 نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہوں نے کسی بھی وجہ سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی ہو۔ 2018 کی اس تازہ فہرست میں 9 پاکستانی نوجوانوں کا شامل ہونا بلاشبہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی نوجوان بھی اپنے ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔

مومنہ مستحسن

Momina Mustehsan. PHOTO: Instagram

فوربز کی فہرست میں گلوکارہ مومنہ مستحسن شامل ہیں جو خواتین کے حقوق کے علاوہ بہت سے دوسرے سماجی مسائل کے حل کےلیے کام کرتی ہیں۔

سعدیہ بشیر

Sadia Bashir. PHOTO: FORBES

دوسرا نام سعدیہ بشیر کا ہے جو پکسل آرٹ گیمز اکیڈمی کی شریک بانی ہیں۔ ادارے کا مقصد ویڈیو گیم ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں لوگوں کو ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔

شہیرنیازی

Muhammad Shaheer Niazi. PHOTO: FORBES

تیسرا نام شہیر نیازی کا ہے جنہوں نے برقی چھتوں یعنی (الیکٹرک ہنی کومب) پر تحقیق سے دنیا کو متاثر کیا۔

حمزہ فرخ

Hamza Farrukh. PHOTO: FORBES

چوتھا نام حمزہ فرخ کا ہے جنہوں نے شمسی توانائی (سولر پاور) سے پانی کی صفائی کا نظام متعارف کرایا۔

سید فیضان حسین

Syed Faizan Hussain. PHOTO: FORBES

پانچواں نام سافٹ ویئر ڈویلپر سید فیضان حسین کا ہے جن کے ادارے کا مقصد ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

عدنان اور عدیل شفیع

Adnan and Adeel Shaffi. PHOTO: FORBES

فہرست میں عدنان اورعدیل شفیع کا نام بھی ہے۔ ان دونوں بھائیوں نے ایک ویب سائٹ بنائی جس کے ذریعے موبائل فونزکی قیمتوں اوران کے فیچرز سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

اسد رضا اور ابراہیم علی شاہ

Muhammad Asad Raza and Abrahim Ali Shah. PHOTO: FORBES

فوربز کی فہرست میں محمد اسد رضا اور ابراہیم علی شاہ بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں نوجوان طبی آلات بنانے والی کمپنی کے بانی ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت سے متعلق خدمات (ہیلتھ سروسز) کو بہتر بنانے پرکام کرتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s