معروف اداکارہ عائشہ خان کی میجر عقبہ کے ساتھ نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد:پاکستان کی معروف سابق اداکارہ کی میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے مباکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی شادی میجر عقبہ ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہی اور ان کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی۔

ytyty.jpg
عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دولہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔سابق اداکارہ نکاح کے موقع پر ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت اور پرکشش نظر آرہی تھی اور انہوں نے روایتی شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔

hgghui.png
خیال رہے کہ عائشہ خان کی شادی کی تقریباب کا گزشتہ روز آغاز ہوا تھا اور ان کی گزشتہ روز رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوست احباب اور کچھ شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عائشہ خان کی رخصتی آج شب ہوگی جس میں شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے جبکہ ولیمے کی تقریب کل ۱۵ اپریل کو ہوگی، اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

hgji.jpg
عائشہ خان کے شوہر عقبہ حدید ملک بھی پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں جو کہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 ءمیں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ میجر عقبہ حدید ملک کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s