وائس چانسلر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے انکار کر دیا

لاہور. سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس وائس چانسلر کی تعینانی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ وائس چانسلر فار وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وی سی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کو معطل کر دیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے علم میں ہے کہ احسن اقبال کا آپ کی تعیناتی میں کیا کردار ہے۔ ڈاکٹر عظمی قریشی کا کہنا تھا کہ میں حلفا کہتی ہوں کہ احسن اقبال کا تعیناتی میں کوئی کردار نہیں ہے۔تعیناتی میرٹ پرہوئی ہے۔استعفیٰ نہیں دوں گی۔معطل کرنےسےمیری ساکھ متاثر ہوگی۔میں بالکل سفارشی نہیں ہوں مجھے معطل نہ کیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نئی سرچ کمیٹی میں دوبارہ سےاپلائی کریں،میرٹ پرپوراآئیں توتعینات ہوجائینگی۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرٹ کے خلاف وزرا کے کہنے ہر تعیناتیاں برداشت نہیں کروں گا۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بتایا جائے سینئر لوگوں کو کیوں نظر انداز کیا گیاجس کا جواب دیتے ہوئے علی رضا گیلانی نے کہا کہ عظمیٰ قریشی کی تعیناتی میرے دور میں نہیں ہوئی، تعیناتی سے متعلق انکوائری میرے پاس آئی تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s