مقبوضہ کشمیر میں نائب تحصیل دار کے امتحان کے لیے ایک گدھے کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ایڈمٹ کارڈ پر نام بھورا گدھا جبکہ تصویر بھی پرنٹ ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اتوار کو ہونے والے امتحان میں یہ گدھا شریک ہوگا یا اس کی جگہ مودی سرکار کے کسی کرم چاری کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جہاں جموں کشمیر سلیکشن بورڈ کی اس حماقت کا مذاق بنایا جارہا ہے وہیں لوگ گدھے کی مشکلات اور امتحان میں شرکت پر بھی مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں ایک گائے کو جبکہ مغربی بنگال میں ایک کتے کوبھی ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جاچکا ہے۔