لاہور کی فیملی کورٹ نے 9 سال بعد اداکارہ میرا کے نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ میرا شادی شدہ ہیں اور عتیق الرحمٰن کی بیوی ہیں، اداکارہ کا عتیق الرحمٰن سے نکاح حقائق پر مبنی ہے۔
لاہور کی عدالت نے اداکارہ میرا کا تکذیبِ نکاح کا دعویٰ خارج کرتے ہوئے انہیں عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا او کہا کہ میرا شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ میرا نے2009ءمیں تکذیبِ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا، انہوں نے مؤقف اختیارکیاتھاکہ عتیق الرحمٰن جعلی نکاح نامہ تیار کرکے انہیں اپنی بیوی کہتے ہیں، انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔
فیملی جج بابر ندیم نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمٰن کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے، دونوں کے درمیان تنازعہ ایک گھر سے پیدا ہوا، نکاح خواں نے بھی نکاح نامے کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔
میری طرف سے تمام اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک
LikeLike