یہ قوم کریڈیٹ کب دے گی؟ باقی حکمرانوں کی طرح یہ بھی کچھ نہ کرتے تو ہم کیا کر لیتے ماسوائے لعن طعن کے؟

 

31073391_1804123676277758_7954629761900328113_n                                               یہ قوم کریڈیٹ کب دے گی
سابقہ پوسٹ میں مکافات کے دھندلے تصور میں پیوست راقم نے میاں صاحب کے موجودہ مصائب کو اُن کے اختیار سے غافل اقدامات کے سبب پوسٹ کی زینت بنایا ، چونکہ راقم اس بات پر صدق دل سے ایمان رکھتا ہے کہ رعایا حاکم کی اولاد ہوتی ہے اور اپنی اولاد کےلئے اُسے دن رات محنت کرنا چاہیے ، جو کہ شاید کچھ عرصہ حاکم رہنے والے نواز شریف سے مکمل پوری نہ ہو سکی ، اس کے بہت سے ایسپیکٹ ہو سکتے ہیں ۔
جیسے حکومت کا اجتماعی دھاروں میں بڑے ترقی ساز منصوبے شروع کرنا جو مختلف وجوہات کے سبب مکمل نہ ہو پائے یا مکمل کرنے نہ دیئے گئے ۔۔۔۔
آمریت و سول ڈیکٹیٹرشپ کے سبب معاملات حکومت چلنے نہ دیئے گئے وغیرہ وغیرہ ۔۔
لیکن موجودہ ٹاپک صرف اور صرف اُس عمومی کارکردگی پر محیط ہے جو ہماری ہوش کے مطابق بقیہ ادوارِ حکومت میں قطعی نظر نہیں آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یوں تو انقلابی طرز سیاست اس ملک کی جڑوں سے دور ہے اور شاید چھت چبارے کی آخری اینٹ میں بھی نہیں لیکن پھر بھی میاں صاحب کے کریڈیٹ میں جو کچھ بھی ہے وہ بقیہ حکومتوں کی جھولیوں میں قطعی نہیں ، مثلا

1…….. ایٹمی دھماکے ۔۔۔۔
ایک سیکرٹری کال پر ڈھیر ہونے والے کمانڈو سے یہ قطعی امید نہیں رکھی جا سکتی کہ وہ دنیا کے پریشر سے بے نیاز ہو کر ملک کی سالمیت پر آنچ نہ آنے دے اور برابری کی آواز بلند کرنے کےلئے ایٹمی دھماکے کا فیصلہ کرے ،،، یہ کام نوازشریف نے کیا ، اور تمام تر مخالفانہ باتوں کے باوجود اس کی حکومت کے زیر تسلط پاکستان ناقابل تسخیر بنا ۔

2 …….. سی پیک :
کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی پیدائش سے پہلے یہ منصوبہ چند بڑے دماغوں کے اندر پرورش پا رہا تھا ، مشرف کے مطابق یہ اُن کا آئیڈیا تھا ، زرداری کے مطابق یہ منصوبہ اُنہوں کے دور میں کاغذی اوٹ پٹانگ مکمل کر چکا تھا ، لیکن پھر بھی یہ سہرا نواز شریف کے حق میں گیا کہ اُن کے دورِ حکومت میں سی پیک نے جنم لیا ۔۔۔۔۔ .

3…… انفاسٹریکچر :
ہم نے دیکھا کہ کسی بھی قوم کی واحد ترقی کا راز اُس ملک کے طول و عرض میں شامل انفاسٹریکچر کی بدولت ہے ، مثلا آپ اچھا ہسپتال بنا دیتے ہیں ، کارخانے لگا لیتے ہیں ، صنعتیں کھڑی کر لیتے ہیں ، لیکن اُن تک رسائی کےلئے ایک اچھی سڑک نہیں بنا پائے تو سب کچھ دھرا کا دھرا رہ گیا ، اس پاکستان کی اجتماعی مواصلات و رسائل کےلئے ناگزیر سڑکوں کا جال بھی نواز شریف کے کریڈٹ میں جاتا ہے ۔
4…… دہشت گردی :
مشرف نے ایک کال پر ڈھیر ہونے کا فیصلہ کیا ، یہ فیصلہ طالبان کی افغانی پٹی پر بھونڈ کے چھتوں میں ہاتھ ڈالنے جیسا تھا ، ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں آیا ، اور ہم نے ہزاروں پاکستانی و فوجی گنوا دیئے ،
ہر دوسرے دن بم دھماکے معمول بن گئے ، یہ بھگوڑا تو باہر بھاگ گیا لیکن ہم لہو کی وادیوں میں خیمہ زن ہو گئے ، فوج مشرف کے دور میں بھی تھی ، زرداری کے دور میں بھی تھی ، لیکن اس دہشت کا خاتمہ کرنے کےلئے قدرت نے نواز شریف کا دور چُنا ۔۔ کراچی بدامنی کی آماجگاہ تھا ، آج سُکھ کا سانس ہے ۔
اس معرکہ آراء کریڈٹ کو نواز شریف سے دور کرنا گویا بند آنکھوں سے کبوتر کا بلی سے چشم پوشی کرنے کے مترادف ہے ۔
5…… لوڈشیڈنگ:
اس ملک عظیم نے بائیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ بھی دیکھی ہے ، جہاں کارخانے صنعتیں بند ہو چلی تھیں ، آج حالات کافی بہتر ہیں ، پھر بھی نواز شریف کو دوش دیا جاتا ہے کہ ابھی بھی لوڈشیڈنگ ہے ، اور یہ کہنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اپوزیشن کے وہ خنزیر ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں ہمیں سوائے اندھیروں کے کچھ نہ دیا ، یہ کام جو بیس سال پہلے ہو جانے چاہیے تھے اب ہو رہے ہیں ، گویا ایک غلط فیصلہ ہمیں کئی دہائیاں پیچھلے لے گیا ۔۔۔۔

کرپشن اقربہ پروری ، مُلائیت ، جاگیردارانہ نظام ، سرمایہ دارانہ ہچکولے کھاتی معشیت یہ سب ہر دور کی زینت بنی ، لیکن دیکھنا یہ مقصود ہے کہ تقابل کی پہاڑیوں کو پہلے کس نے سر کیا ،
راقم نے یہ پانچ بڑے پوائنٹ پیش کیئے ہیں جو ہم نے نواز شریف کے دور میں دیکھے ۔
باقی اختلاف رائے کےلئے ہمارے پاس صبح شامیں دستیاب ہیں ، نکتہ چینی کےلئے وافر مقدار میں دسترخوان بھی کھُلا پڑا ہے ، کچھ فرق نہیں پڑتا ، مجموعی طور پر کریڈیٹ دینے سے ہمارے ظرف کا سمندر مزید پھیلے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ازقلم : شاکرجی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s