نظریاتی خان سے روائتی خان کا سفر اور ہمارا سیاسی شعور

31073391_1804123676277758_7954629761900328113_n                               ہمارے ہاں سیاسی شعور ملاحظہ فرمائیں
ووٹ کسے دینا ہے ؟
جی عمران خان کو

لیکن ن لیگ نے کام نہیں کیئے ؟؟؟
جی کیئے ہیں

پھر کارکردگی کو ووٹ نہیں دینا ؟؟؟
نہیں سر دادا جی سے ووٹ ن لیگ کو دیتے آئے ہیں
اس بار عمران خان کو دینا ہے ،

..کیوں ؟
بس ذرا چیک تو کریں تبدیلی کیا ہوتی ہے ،
وہ کہہ رہا ہے نیا پاکستان دوں گا ۔۔

لیکن اُس نے سارے لوٹے بھرتی کرلیئے کس طرح نیا پاکستان دے گا ؟؟؟
دیکھیں جی ہمارا لیڈر تو سچا ہے نہ ،

وہ اکیلا سچا ہے لیکن اُس کے نیچے تو کرپٹ مافیا ہے ؟؟؟
نہیں سر لیڈر سچا ہو تو غلط کام نہیں کرنے دیتا ،

اچھا اُس کی پارٹی میں 20 لوگ چور نکل آئے ، وہ اُنہیں روک تو نہیں سکا ؟
لیکن اُس نے پارٹی سے نکال تو دیئے

گویا ثابت ہوا کہ اس میں لیڈر کی ایمانداری کا کوئی عمل دخل نہیں ، جو تربیت یافتہ چور ہے وہ احرام بھی پہن لے اُس نے چور ہی رہنا ہے ,, بعد ازاں اگر پکڑے گئے تو نکال دے گا ؟؟؟

جی جی ایسا ہی ہے ، جو چوری کرے گا اُسے نکال دے گا ، اب فرشتے تو کرایہ پر دستیاب نہیں ہو سکتے نہ ، خان صآحب فرشتہ ہیں یہ کافی ہے ،

کے پی کے میں کرپشن کے سبب احتساب کا ادارہ ہی تالا بندی کی نظر ہو گیا..
آپکی انٹراپارٹی الیکشن میں وجیہ الدین رپورٹ بارے انکشاف ہوا تھا کہ علیم خان نے کھُلے پیسے لگائے تھے ،کرپشن کی ، لیکن آپ کے خان صاحب نے تو شکایت کرنے والے قابل جج کو ہی نکال دیا ……
دیکھیں جی کچھ مجبوریاں بھی تو ہوتی ہیں نہ ، پارٹی فنڈ کہاں سے آئے گا ، ملکی غیر ملکی دورے بھی تو ضروری ہیں ، پارٹی کےلئے اتنی قربانی تو بنتی ہے۔

اگر اسی اصول کو سامنے رکھیں پھر یہ سارے الیکٹیبلز لوٹے اپنی اپنی منوانا شروع ہو گئے تو ؟
ایسے ہی منوائیں گے ، عمران خان برداشت نہیں کرے گا ، اُنہیں نکال دے گا انشاء اللہ ۔۔۔

آپ کی بات سے یہ تاثر ملا کہ صرف کرسی حاصل ہو جائے پھر نظام بدلا جائے گا ، لیکن اس تبدیلی کےلئے شاہ محمود و جہانگیر ترین مافیا آپس میں لڑ مر رہے ہیں ، اس کا کیا ؟
سر یہ پاکستان ہے یہاں ایک گھر میں کبھی کبھار نہیں بنتی ، تو ایسا ہوتا رہتا ہے ،

آپ کو پارلیمانی نظام کا پتا ہے ؟ وہ کس طرح کام کرتا ہے ؟
جی کبھی ضرورت پیش نہیں آئی ، صرف عمران خان ہی کافی ہے ۔۔۔

گویا تبدیلی کےلئے صرف کرسی اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ؟
جی جی صرف کرسی مل گئی تو نیا پاکستان بن جائے گا ، ورنہ پرانا ہی رہے گا
چوروں کا پاکستان ۔۔۔

چلیں خوش رہیں
کہنے کو تو بہت کچھ ہے ، لیکن دعا ہے کہ پاکستان کے حق میں بہتر ہو ۔۔
جی جی 😌کل شام جلسہ ہے آپ نے ضرور آنا ہے ، نیا ڈی جے بدلا ہے خان صاحب نے ۔

ازقلم : شاکرجی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s