اسلام آباد: نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اوّل بشری بی بی امید سے ہیں اور چند ماہ میں ان کے گھر نئے مہمان کی ولادت متوقع ہے۔
اخبار نے وزیراعظم ہائوس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان باپ بننے والے ہیں اور ان کی اہلیہ بشری بی بی امید سے ہیں ،وزیراعظم کی خواہش پر اس بات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ اس تمام معاملے کی تشہیر نہ ہو اور جب مناسب وقت آئے گا وہ خود اس کا اعلان کریں گے۔
اخبار نے مزید لکھاکہ ایک معروف صحافی نے بھی اشارہ دیا ہے، انہوں نے اپنے پروگرام میں بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ ترین شخصیت باپ بننے والے ہیں لیکن وہ اس تمام معاملے کو خفیہ رکھے ہوئے ہیں لہٰذا میں بھی ان کا نام نہیں بتانا۔
اخبار کے مطابق عمران خان کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی خواہش تھی کہ ان کی عمران خان سے اولاد ہو اور اللہ تعالیٰ نے ان کی خواہش پوری کر دی۔
Advertisements