مشرف کے دور میں ابھرنے والے تعلیمی تاجر میاں عامر محمود کو انصافی حکومت نے ائر لائن انڈسٹری میں آنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے ۔
میاں عامر پنجاب گروپ آف کالجز سمیت کئی تعلیمی اداروں کے مالک ہیں ۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں بھی دنیا نیوز ٹی وی اور اخبار کے ذریعے سرمایہ کاری کی ہے جہاں پچھلے دنوں خسارہ ظاہر کر کے دسیوں کارکنوں کو نکالا گیا ہے اور سینکڑوں کی تنخواہوں میں کمی کی گئی ۔
لبرٹی ائر لمیٹڈ کے نام سے میاں عامر کی کمپنی اب جہاز بھی اڑائے گی ۔