گھر کے خالی کمرے میں مفت رہائش کا لالچ دے کر جنسی زیادتی کرنے والے پاکستانی کو 18 برس قید

برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی شخص کو متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں 18سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ مامون رشید نامی اس شخص کے گھر میں ایک کمرہ خالی تھا، وہ بے گھر لڑکیوں کو مفت رہائش دینے کا جھانسہ دیتا اور گھر لے آتا اور پھر مفت رہائش کے بدلے میں ان سے جنسی تعلقات کا تقاضا کرتا۔

رپورٹ کے مطابق جو لڑکی اس کی خواہش کو رد کر دیتی تھی یہ اس پر حملہ آور ہو جاتا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالتا۔ اس نے کئی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں تاکہ وہ پولیس کے پاس نہ جائیں۔ کچھ عرصہ قبل اس کی ہوس پرستی کا شکار ہونے والی ایک بے گھر خاتون نے ہمت کرتے ہوئے پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش اس نے درجنوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔ کئی ماہ کی سماعت کے بعد اب اسے ووڈ گرین کراؤن کورٹ کی طرف سے سزا سنا ئی گئی ہے۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ’’ملزم نے 2015ء سے 2017ء کے درمیان ان خواتین کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کا نشانہ بننے والی خواتین کی عمریں 18سے 45سال کے درمیان تھیں۔‘‘

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s