چائلڈ پورنوگرافی: خیبر پختونخوا حکومت کے سول سیکریٹریٹ میں ملازم بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بیچنے کے الزام میں راولپنڈی سے گرفتار

راولپنڈی : بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی لائیو ویڈیوز چلانے والے عالمی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی گروہ بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیوز چلاتا تھا ، اس گروہ کے سرغنہ کو اسی جُرم میں برطانیہ میں بھی سزا دی جا چکی ہے۔ سی پی او فیصل رانا نے بتایا ملزم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ میں سزا کاٹ چکا ہے ۔ملزم سہیل ایاز عرف علی کو برطانوی حکومت نے اسی جُرم میں بے دخل کیا تھا۔ سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ کہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ٹرائل بھگت چکا ہے، اٹلی سے بھی ملزم کو بے دخل کیا گیا، تھانہ روات کی حدود میں ملزم نے محنت کش بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔

فیصل رانا نے بتایا کہ ملزم نے پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ مجھے برطانیہ میں بھی سزا ملی تھی۔میں نے وہاں پر بھی سزا کاٹی ہے۔ یو کے میں چائلڈ پورنوگرافی ریکور ہوئی تھی جس کی وجہ سے مجھے چار سال سے زائد کی سزا ملی تھی۔اس کے بعد اٹلی میں بھی میرا 8 ماہ کا ٹرائل ہوا بعد ازاں مجھے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ میری عمر 46 برس ہے اور میں عوامی ولاز فیز 8 میں رہتا ہوں۔ آخری بار میں نے ایک ہفتہ قبل جواد نامی دوست کے ساتھ جنسی عمل کیا۔

ملزم سہیل ایاز پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ڈارک ویب کے استعمال کا ماہر ہے، پولیس حکام کے مطابق اگر زیادتی کا شکار بچوں کے والدین خوف یا بدنامی کے ڈر سے مقدمے میں مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s