مردوں میں بے وفائی کا ہارمون دریافت کر لیا گیا،حیران کن انکشاف

مردوں کی بے وفائی کے متعلق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں کے جسم کے اندر ہی ایک ایسی چیز موجود ہے جو انہیں بے وفائی پر اکساتی ہے اور وہ چیز ’آکسی ٹوسن‘ نامی ہارمون ہے جسے ’محبت کا ہارمون‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جسم میں اس وقت پیدا ہوتا ہے جب مرد اور عورت خلوت کے لمحات میں ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جن مردوں کے جسم میں آکسی ٹوسن کی مقدار جتنی زیادہ ہو ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

55555554

اس تحقیق میں چین کی یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے 160مردوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو ’نسل سپرے‘(Nasal spray) کی شکل میں آکسی ٹوسن استعمال کرنے کو دیا۔ ایسا کرنے سے اس گروپ کے مردوں میں بے وفائی کا رجحان پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گیا جبکہ دوسرے گروپ کے مردوں میں یہ شرح پہلے جتنی ہی رہی۔ تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس محبت کے ہارمون کو بے وفائی کا ہارمون کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس ہارمون کے زیراثر مرد ایسی خواتین کے ساتھ قلیل مدتی تعلق قائم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جو خود اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کر رہی ہوں۔ ایسے مرد کسی عورت کے ساتھ طویل مدتی تعلق کو بہت کم ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s