کیا پاکستان میں جلد نئے انتخابات ہونے جا رہے ہیں؟

کیا نواز لیگ نئی عبوری حکومت کی مدد کیلیے تیار ہے؟

احسن اقبال کہتے ہیں کہ ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلیے عبوری سیٹ اپ کو ‘سپورٹ’ دینے کیلیے تیار ہے۔

اگر جون سے پہلے انتخابات نہ ہوئے تو پاکستان کیلیے تباہ کُن ہو گا، ‘پنوگ’ کو انٹرویو

 پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اگلے سال جون سے پہلے پہلے مڈٹرم انتخابات کے انعقاد اور اس حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کرنے اور ریفارمز لانے کیلیے مرکز اور پنجاب میں بننے والی عبوری حکومتوں کو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ سپورٹ کرے گی۔

احسن اقبال ہفتے کے دن لاہور میں ‘پنوگ’ سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے بارہا زور دے کر کہا کہ پی ایم ایل این ایسے کسی عبوری سیٹ اپ کا حصہ کسی طور نہیں بنے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر ایک آئینی طریقے سے ہائوس کے اندر تبدیلی لائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا واحد مقصد چند ماہ کے اندر انتخابی اصلاحات لانا ہو تو ایسے میں ن-لیگ کے ایم این ایز یا ایم پی ایز کے وزارتِ عظمٰی اور وزارتِ اعلٰی کے امیدواروں کو ووٹ دینے میں کچھ غلط نہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایسی عبوری حکومت صرف چند ماہ کام کرے گی تا کہ مڈٹرم انتخابات کا انعقاد جون ۲۰۲۰ سے پہلے ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کو “انتخابی اصلاحات کیلیے عبوری حکومت” کہا جا سکتا ہے۔ پی ایم ایل این ایسی حکومت کے بننے میں مدد سے سکتی ہے مگر اس کا حصہ نہیں بن سکتی۔

عمران خان حکومت کی مسلسل ناکامیاں پاکستان کو بند گلی میں لے آئیں ہیں اور معیشیت اور سیاسی محاذوں پر کھڑے ہوئے بے شمار بحرانوں سے نمٹنے کا واحد ممکن اور آئینی راستہ فوری صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اگر چودھری پرویز الہٰی ایسے کسی عبوری سیٹ کے سربراہ ہوئے تو کیا پھر بھی پی ایم ایل این انکو ووٹ دے گی، احسن اقبال کا کہنا تھا چونکہ ایسی حکومت تما جماعتوں کی باہمی مشاورت سے بنے گی تو اس صورت میں ووٹ دینے میں کوئی قباحت نہیں ہو گی کیونکہ نواز لیگ اُس حکومت کا حصہ نہیں ہو گی اور صرف ایک آئینی پراسس کی تکمیل میں مددگار کا کردار ادا کر رہی ہو گی۔

احسن اقبال نے واضح انداز میں کہا کہ اگر جون دو ہزار بیس تک انتخابات کا انعقاد نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کیلیے انتہائی خطرناک ہو گا کیونکہ نہ صرف معاشی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے بلکہ پورا نظام تیزی سے مکمل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s