نیا پاکستان ہاؤسنگ: گھر کی قیمت 30 لاکھ، قسط 67 ھزار بے گھراورکم آمدنی والا ہونا شرط ہے

حکومت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85ہزار اور  ماہانہ قسط 67 ہزار ہو گی۔

2 مرلہ پر 4 اپارٹمنٹس بنیں گے، ڈاؤن پیمنٹ 6لاکھ روپے، رقم 36 اقساط میں دینا ہوگی جب کہ ملتان میں گھر کے حصول کیلئےکم آمدنی والا طبقہ 67 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کریگا۔

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سب ریجن ملتان نےملتان میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کےتحت گھروں کیلئے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں، ایریا ڈویلپمنٹ اسکیم یو بلاک مدنی چوک ملتان میں رہائشی اپارٹمنٹس تعمیرکئے جائیں گے۔

ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 2 مرلہ (550مربع فٹ) ہوگاجس پر4 اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جن میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85 ہزار ہوگی اس طرح سرکار  2 مرلہ پر اپارٹمنٹس تعمیرکرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کمائےگی جب کہ ملتان میں 250 اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

ایک اپارٹمنٹ پر 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کرناہونگے جب کہ باقی رقم 36 ماہانہ اقساط میں جمع کرائی جائے گی‘ماہانہ قسط لگ بھگ 67 ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔

اس سکیم میں گھرکے خواہشمند کابے گھراور کم آمدنی والا ہونا شرط ہے، 25 سے 30 ہزار ماہانہ تنخواہ والےافراد درخواست دینےکے اہل ہونگے، قرعہ اندازی میں سرکاری ملازمین‘معذور افراد، بے سہارا اور عام شہری شامل ہونگےجو 67 ہزار روپے ماہانہ قسط دینےکے پابند ہونگے۔

درخواست کےہمراہ 10 ہزار روپے زر ضمانت بھی جمع کراناہوگاجوآخری قسط میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s