پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا: ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اے ڈی بی کی  پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی  موصول ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s