مشین گن اور 200 گولیوں سے لیس، چھوٹا لیکن ہلاکت خیز مسلح ڈرون

استنبول: ترکی کی ایک فرم نے ’’سونگار‘‘ کے نام سے مسلح ڈرون بنالیا ہے جو ایک عدد مشین گن اور 200 گولیوں سے لیس ہے جبکہ اس کا نشانہ اتنا زبردست ہے کہ 656 فٹ کی دوری سے کسی بھی انسان کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے۔ ترک فوج نے یہ ڈرون خرید لیا ہے جسے آئندہ سال کے دوران فوجی دستوں کے استعمال میں دینا شروع کردیا جائے گا۔ سونگار مسلح ڈرون کو ترک کمپنی اسیسگارڈ نے تیار کیا ہے۔ کمپنی ویب سائٹ پر اگرچہ یہ تو نہیں بتایا گیا کہ ایک مرتبہ ایندھن بھرے جانے (یا مکمل چارج ہوجانے) کے بعد کتنی دیر تک پرواز کرسکتا ہے، لیکن اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ ایک ڈرون آپریٹر اسے 10 کلومیٹر کی دوری سے بھی آپریٹ کرسکتا ہے۔ پوری طرح مسلح ہوجانے کے بعد پرواز کے وقت یہ زیادہ سے زیادہ 25 کلوگرام وزنی ہوسکتا ہے اور 2800 میٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔اس میں دو کیمرے نصب ہیں جن میں سے ایک پائلٹ کیمرا ہے جس کی مدد سے ڈرون آپریٹر اس کے ارد گرد اور راستے پر نظر رکھ سکتا ہے۔ اس کا زْوم لینس عکس کو 10 گنا تک بڑا کرکے دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسرا کیمرا مشین گن کی نال پر نصب ہے جو ہدف پر نشانہ باندھتے وقت کام آتا ہے۔ بند حالت میں یہ 65 سینٹی میٹر چوڑا، 62 سینٹی میٹر لمبا اور 75 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے لیکن دورانِ پرواز، جب اس کی پنکھڑیاں کھل کر گھومنے لگتی ہیں، تو اس کی چوڑائی بڑھ کر 105 سینٹی میٹر یعنی ایک میٹر سے بھی کچھ زیادہ ہوجاتی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s