حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی . تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے شیخ رشید کی وڈیو جاری کرنے اور بیہودہ وڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی وڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیدی .

5555

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کردوں،

777

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے، اس لیے پی ٹی آئی والوں کو کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کردوں گی. انہوں نے اس پیغام کے تھوڑی دیر بعد ٹویٹر سے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی. حریم شاہ کے اس پیغام کو معروف صحافی سعید طلعت حسین نے بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا. واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو شیخ رشید اور ماڈل حریم شاہ کی ہے،

444

جبکہ حریم شاہ سے منسوب اکاونٹ سے شیخ رشید کی جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے یہ 15 سیکنڈ کی ہے، ویڈیو میں اصل آواز کو چھپا کر گانا لگایا گیا ہے جس کے باعث یہ پتا نہیں لگ رہا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ہے. ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں. حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر حریم شاہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولااور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے. ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں.

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s