وزیراعظم کے 15معاونین خصوصی کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،فرخ نواز بھٹی نے نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نوازاعوان، زلفی بخاری، شہزاد اکبر،معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتی چیلنج کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ معید یوسف امریکا کے مختلف تھنک ٹینکس کے ساتھ کام کر چکے ہیں،ان کی تعیناتی ملکی مفادکے خلاف ثابت ہوسکتی ہے،معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کا درجہ خلاف قانون دیا گیا، کسی بھی معان خصوصی کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل92 کے تحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب کو تمام فریقین کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی، درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معاونین کو فریق بنایا گیا ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s