برطانوی بزنس مین نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا

 ’’انصاف فار یو‘‘ نامی ادارے کے بانی اور پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مین فرنیچر اِن فیشن کے چیف ایگزیکٹیو اسد شمیم نے وزیر اعظم عمران خان اور سُپریم کورٹ آف پاکستان سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے برطانیہ میں ہونے والی فنڈ ریزنگ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اسد شمیم نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مینوں جن میں سے کچھ اب موجودہ پاکستانی حکومت کا بھی حصہ ہیں نے 23 نومبر 2018 کو’’شیریڈن سوٹ مانچسٹر‘‘میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو خصوصی

طور پر مدعو کیا گیا تھا۔اسد شمیم نے سوال اُٹھایا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ کی مد میں جمع ہونے والا پیسہ کہاں پڑا ہے اور ابھی تک ڈیم کی تعمیرکیلئے کیوں نہیں دیا گیا؟جنہوں نے پیسے دیئے ہیں یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کو چاہیے تھا کہ اگر یہ پیسے ڈیم فنڈز کے لئے نہیں لگا رہے تو جنہوں نے پیسے دیے تھے ان کوواپس کرتے یا پھر انہیں بتایا جاتا کے ہم آپ لوگوں کے پیسے کسی دوسرے پروجیکٹ کیلئے استعمال کر رہے ہیں،جو لوگ اپنے ذاتی مقصد کیلئے اس طرح کی تقریبات منعقد کروا کے پیسے جمع کرتے ہیں اور پھر ان کا غلط استعمال کرتے ہیں تو یہ فنڈز دینے والے لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s