فیصل واوڈا فوجی بوٹ ٹیلی ویژن پروگرام میں لے آئے

پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ٹیلی ویژن پروگرام میں فوجی بوٹ لے کر پہنچے تو پینل میں شامل دیگر مہمان پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
منگل کو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر کاشف عباسی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فوج کے زیر استعمال رہنے والا سیاہ بوٹ اپنے ہمراہ لے آئے۔
پروگرام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو کے دوران فیصل واوڈا اپنے پاس موجود جوتا اٹھا کر ٹیبل پر رکھتے ہیں اور ساتھ ہی کہتے ہیں کہ ‘بوٹ کی چمک بتا رہی ہے زبان سے چمکایا گیا ہے۔‘ جس پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی منہ پر ہاتھ رکھ کر سر جھکا لیتے ہیں۔
فیصل واوڈا کے اس اقدام کے بعد پروگرام میں مدعو کیے گئے دیگر مہمان پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے بیرسٹر جاوید عباسی پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
وفاقی وزیر کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ حکومتی حامیوں فیصل واوڈا کی حمایت میں بول رہے ہیں جبکہ مخالفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
فیصل واوڈا کی جانب سے فوجی بوٹ کی نمائش کے بعد سوشل میڈیا خصوصا ٹوئٹر پر ان کا نام اور #بوٹ_کوعزت_دو پر مبنی ہیش ٹیگز کے ساتھ ٹویٹس کی جاتی رہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s