خادم رضوی کے بھائی، بھتیجے سمیت تحریک لبیک کے 86 کارکنوں کو 4738 سال قید و جرمانے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر علامہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 86کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738سال قید ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

رات دس بجے عدالتی فیصلہ سنتے ہی پولیس نے تمام مجرموں کو حراست میں لے لیا اور تین بسوں میں ڈال کر پولیس اور ایلیٹ فورس کے کڑے پہرے میں اٹک جیل لے گئے۔

پنڈی گھیب پولیس نے چوبیس نومبر 2018کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پولیس ملازمین کو زخمی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشتگردی سمیت مختلف الزامات کے تحت خادم رضوی کے بھائی امیر حسین اور انکے بیٹے محمد علی سمیت 87افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں ملزمان کی ضمانت ہوئی تو ایک ملزم اعزاز الحق بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جس پر عدالت نے مفرور ملزم کے ضمانتی سے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کر کے ملزم کو اشتہاری قرار دیکر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔

عدالت نے تیرہ ماہ زیرسماعت رہنے والے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مختلف الزامات میں ملوث ہر مجرم کو مجموعی طور پر پچپن پچپن سال قید سخت دو لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ ودامان عدم ادائیگی جرمانہ 32ماہ مزید قید دینے کا حکم دیکر مجرموں کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد بھی بحق سرکار ضبط کرنیکا حکم دیدیا۔

عدالت نے امیر حسین رضوی ،انکے صاحبزادے محمد علی اور دیگر دو مجرموں قاری مشتاق اور گلزار احمد کو اسلحہ برآمد ہونے کے جرم میں علیٰحدہ سے دو دو سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرموں کو مجموعی طور پر146سال سے زائد مزید سزا کاٹنا ہوگی۔

One thought on “خادم رضوی کے بھائی، بھتیجے سمیت تحریک لبیک کے 86 کارکنوں کو 4738 سال قید و جرمانے

Leave a Reply to Fariha khan Cancel reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s