غیر مسلم اور مشرک کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا کیسا ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غیر مسلم اگر اہل کتاب میں سے ہو اور صاف ستھرا ہو تو ان کا کھانا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ ان کے بارے نص موجود ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿اليَومَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبـٰتُ ۖ وَطَعامُ الَّذينَ أوتُوا الكِتـٰبَ حِلٌّ لَكُم وَطَعامُكُم حِلٌّ لَهُم…﴿٥﴾… سورةالمائدة “آج کے دن تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں اور اہل کتاب کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے۔ تمہارے لیے ان کا کھانا حلال ہے جیسے ان کے لیے تمہارا۔ اور اگر وہ غیر مسلم اہل کتاب کے علاوہ ہو تو ان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے سے احتیاط کرنا ہی بہتر ہے۔ ۔ ۔ ۔ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا کسی کافر(مشرک )کے ساتھ مل کر کھانا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ دونوں صورتوں میں قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنائت فرمائیں؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! ضرورت یا کسی شرعی مصلحت کے تحت کافر(مشرک )کے ساتھ مل کر کھانا کھانا جائز ہے، بشرطیکہ دستر خوان پر کوئی حرام چیز موجود نہ ہو۔ کیونکہ نبی کریمﷺ سے ثابت ہے کہ آپ کفار کے گھر جاتے اور ان کے ہاں سے کھانا کھاتے تھے۔مسند احمدمیں ہے کہ: «أَنَّ يَهُودِيًّا دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ فَأَجَابَهُ » آپ نے ایک یہودی کی دعوت قبول فرمائی تھی، اور اس کا ہاں کھانا کھایا تھا، اسی طرح آپ نے غزوہ خیبر میں ایک یہودی عورت کی دعوت قبول کر لی ،جس نے بکری کے گوشت میں زہر ملا دیا تھا۔اور یہود مشرک کافروں میں سے ہیں،کیونکہ وہ سیدنا عزیر کہ اللہ کا بیٹا کہتے ہیں۔ لیکن کفار سے دوستی لگانا اور بغیر ضرورت کے ان کے ساتھ کھانا کھانے سے اجتناب کرنا چایئے ،ارشاد باری تعالی ہے: ﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَتَّخِذوا بِطانَةً مِن دونِكُم لا يَألونَكُم خَبالًا وَدّوا ما عَنِتُّم قَد بَدَتِ البَغضاءُ مِن أَفو‌ٰهِهِم وَما تُخفى صُدورُ‌هُم أَكبَرُ‌……١١٨﴾…. سورة آل عمران ’’اے ایمان والو! تم اپنے سوا کسی کواپنا راز دان نہ بناو،وہ تمہیں تکلیف دینے میں کوتاہی نہیں کریں گے،ان کو تمہاری مشقت اچھی لگتی ہے،ان کا بغض ان کے مونہوں سے ظاہر ہو چکا ہے،اور جو انہوں نے سینوں میں چھپایا ہوا ہے وہ اس سے بڑا ہے۔‘‘
هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s