وزیر اعظم کی ٹویٹ کے چرچے، آج پھر شب برات ہے کیا؟عمران خان کی بےخبری کا دفاع کرنے والوں نے آخری دم تک ڈٹ کر دفاع کیا.

728641-888943994
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اس ٹویٹ کا چرچا ہے جو اب موجود ہی نہیں۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر عمران خان کی اس ٹویٹ میں ایسا کیا تھا کہ انہیں یہ فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑی تو ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے اپنے
92578826_2973426116071731_86018269269458944_n
ویریفائیڈ اکاونٹ سے جمعرات کی دوپہر ایک ٹویٹ کی جس میں  شب برات پر نوافل پڑھنے اور خصوصی دعاوں کی اپیل کی۔
حالانکہ مسلمانوں کی عبادت کی یہ رات تو بدھ کو گزر چکی ہے جس میں لوگ نوافل پڑھتے اور دعائیں مانگتے ہیں۔
عمران خان کی ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ ان کے ناقدین جو شاید ان کی غلطی پکڑنے کے انتظار میں ہی رہتے ہیں کو تو جیسے موقع مل گیا۔
بس پھر کیا تھا چند ہی منٹوں میں یہ ٹویٹ وائرل ہوگئی، طرح طرح کے تبصرے کیے جانے لگے جس کے بعد وزیراعظم کو اپنی ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑی۔
معروف مزاح نگار فیصل چوہدری نے عمران خان کی ٹویٹ پر تبصرہ کیا کہ آج پھر شب برات ہے کیا؟

فیصل چوہدری کی ٹویٹ پر ہی ٹوئٹر صارف منیب ارشد نے لکھا کہ عمران خان صاحب زندگی کا زیادہ تر حصہ برطانیہ میں گزار کے آئے ہیں اس لیے انہیں زیادہ معلوم ہے کے شب برات کب ہے۔

ذوالقرنین حیدر نامی صارف نے لکھا کہ اچھا ہوا عمران خان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ورنہ ٹائیگر فورس نے آج ثابت کر کے چھوڑنا تھا۔

ایک اور صارف سادی چیما نے لکھا کہ اتنا ہنگامہ کیوں کیا جا رہا ہے کہ خان صاحب کرپٹ  تو نہیں ہیں نا۔

عمران خان کے حامی سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے دفاع میں میدان میں آگئے۔

راشد منہاس نامی صارف نے لکھا کہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔
ایک اور صارف ابرار احمد نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ کہ کپتان نے آج بولا ہے تو آج ہی شب برات منائیں گے۔

2 thoughts on “وزیر اعظم کی ٹویٹ کے چرچے، آج پھر شب برات ہے کیا؟عمران خان کی بےخبری کا دفاع کرنے والوں نے آخری دم تک ڈٹ کر دفاع کیا.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s