فیس بک کا انڈیا میں پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا و ڈیجیٹل کمپنی فیس بک نے انڈیا کے جیو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بزنس میں پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کا سٹیک خرید لیا ہے۔

jm333

بدھ کو فیس بک کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ معاہدہ انڈیا میں بیرونی سرمایہ کاری کا کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

جیو ڈیجیٹل انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے ریئلائنس انڈسٹری کا حصہ ہے۔

امبانی کی کمپنی کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے عوض دس فیصد حصہ دیا جائے گا۔

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے فیس بک نے کہا ہے کہ کمپنی واٹس کی طاقت کو جیو ڈیجیٹل کے ساتھ لنک اپ کرنا چاہتی ہے جو آن لائن سیکٹر میں ڈیجیٹل بزنس میں تیزی سے بڑھنے والی انڈین کمپنی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیا دنیا بھر میں فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s