شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف باقاعدہ لندن ہائیکورٹ میں دعویٰ دائرکردیا، کورٹ فیس ادا کر دی، عدالت سماعت کیلئے تاریخ مقرر کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف باقاعدہ لندن ہائیکورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا ہے جس میں اخبار پر جھوٹی خبر کے ذریعے ذاتی اور پیشہ وارانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے ہائیکورٹ میں دائر دعویٰ کیلئے قانونی فیس 10 ہزار پاؤنڈز سے زیادہ ادا کئے ہیں، عدالت اس دعویٰ کی سماعت کیلئے باقاعدہ تاریخ مقرر کرے گی۔ لیگی رہنما نے اس سے قبلُ رواں سال جنوری میں اپنے وکلا کے ذریعے برطانوی اخبار میل آن سنڈے اور برطانوی صحافی کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا جبکہ اب باقاعدہ طور پر لندن ہائیکورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار پر دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے ڈیلی میل نے ذمہ دارانہ صحافت کے بنیادی اصولوں کی پاسداری نہیں کی، ہتک آمیز مضمون میں  ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ  کو شدید نقصان پہنچایا گیا، انصاف کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

 شہباز شریف نے 10 ہزار 528 پاؤنڈ کورٹ فیس ادا کی، ہرجانے کی رقم کا تعین نہیں کیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s