چیچنیا کی آمنہ کے فطری حسن نے پوری دنیا کو حیران کردیا

روس: روس میں ان دنوں ایک گیارہ سالہ لڑکی آمنہ کا بہت چرچا ہے جس کے قدرتی حسن نے دنیا کو ششدر کررکھا ہے۔ آمنہ آپینڈیوا کے ایک آنکھ نیلی اور دوسری ڈارک براؤن ہے۔ جبکہ وہ مکمل طور پر البینو یا سورج مکھی کی کیفیت کی شکار ہے۔

97501990_2660419704169381_3913435429721866240_n (1)

اس لڑکی کی تصاویرچیچنیا کی ایک مشہور فوٹوگرافر آمنہ ارسکوفا نے کھینچی اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جسے معمول سے دس گنا زائد افراد نے شیئر کیا اور لڑکی کے خاص چہرے اور حسن کی تعریف کی ہے۔ بعض افراد نے اسے آسمانی حسن قرار دیا ہے تو کچھ لوگوں نے تصاویر کی صداقت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوعمر آمنہ کی تصاویر پر 10 ہزار سے زائد لائکس موصول ہوچکے ہیں۔

97480266_2660419817502703_6938393467663941632_n

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آمنہ کا تعلق چیچنیا کے ایک چھوٹے سے گاؤں قشلوئے سے ہے اور اس کے حسن کا راز دو جینیاتی امراض میں پوشیدہ ہے۔ اول البینزم یا سورج مکھی جس میں جلد کا رنگ دودھیا ہوجاتا ہے دوم وہ ہیٹروکرومیا کی شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ اگرچہ ایک ہی انسان میں یہ دونوں کیفیات ایک ساتھ اثر انداز نہیں ہوتیں لیکن آمنہ کے معاملے میں دونوں جینیاتی خامیاں ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s