داکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی ، دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔

ہیلتھ فیشن ڈیسک کے مطابق  ہفتہ کی صبح آمنہ شیخ نے اپنی زندگی کے نئے فیصلے کا اعلان کیا، اور ذرائع نے بتایا کہ آمنہ شیخ نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کی  اور آمنہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی شادی سے چار سالہ بیٹی کی والدہ نے عمر فاروقی سے شادی کرلی ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہری عمر فاروقی دبئی میں مقیم ہیں ، وہ سرمایہ کار اور بچوں کو گیم بنانا سکھاتے ہیں، عمر اور اس کی ٹیم نے 4 سے 16 سال عمر کے بچوں کے لیے  ان ہائوس 35 کوڈنگ کورس تیار کیے ۔ بتایا گیا ہے کہ آمنہ شیخ کے پاس بھی امریکہ کی شہریت ہے ۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت ہے۔آمنہ نے فیملی کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جو ساتھ خواب دیکھتا ہے، کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور غم و خوشی میں شریک رہتا ہے۔

آمنہ شیخ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد  اداکارہ  سجل علی نے بھی مبارکباد دی ۔

اس سے پہلے آمنہ شیخ انگوٹھیوں کی تصاویر بھی شیئر کرچکی ہیں لیکن ساتھ کچھ لکھا نہیں جس کی وجہ سے مداح شش و پنج میں مبتلاء تھے ۔  تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے ، بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں۔آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s