معروف اینکر پرسن کرن ناز نے بول ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا

معروف اینکر پرسن کرن ناز نے بول ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔

کرن ناز نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ بول ٹی وی سے استعفیٰ دے چکی ہیں، وہ دعا گو ہیں کہ بول ٹی وی خوب چمکے اور اپنی ٹرانسمیشن میں کامیابیاں حاصل کرے ۔ کرن ناز نے کہا کہ وہ بہت جلد ٹی وی سکرین پر دوبارہ اپنے پروگرام کے ساتھ نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی کرن ناز نے سماء ٹی وی کو چھوڑ کر بول نیوز جوائن کیا تھا، وہ بول نیوز پر “بس بہت ہوگیا” کے نام سے پروگرام کر رہی تھیں۔ ممکنہ طور پر اب وہ اے آر وائی نیوز کو جوائن کرسکتی ہیں کیونکہ حال ہی میں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں دیکھی گئی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام میں اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی کی سالگرہ منائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s