منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن )27سالہ جوئس ٹیڈو کو اوبر کی سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دیدیا ہے ،جس کے ساتھ مسافر ٹریفک جیم مین پھنسنے پر پریشان نہیں ہوتے بلکہ اس کے ساتھ وقت گزارنے اور باتیں کرنے سے خوشی محسوس کرتے ہیں ۔
uber6

تفصیلات کے مطابق 24سالہ ٹیڈو کا تعلق فلپائنز کے شہر منیلا سے ہے جو کہ فارماسوٹیکل کمپنی میں میڈیکل ریپ کی نوکری کرتی تھی لیکن اس نے اپنی یہ نوکری ترک کے ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا اور وہ آج سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دے دی گئی ہے ۔اس کا کہناہے کہ بہت سارے مسافر صرف اسے دیکھنے کیلئے ہی ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں ۔

uber3

جوئس نے سائیکالوجی میں گریجوایشن کر رکھی ہے لیکن اتنی زیاد ہ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روز مرہ کی روٹین کو ترک کرتے ہوئے ڈرائیونگ کافیصلہ کیا ۔جوئس اتنی زیادہ خوبصورت ہیں کہ مسافر سفر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ تصاویر بھی

uber4

بناتے ہیں لیکن جوئس کہتی ہیں اس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ اسے اس سے خوشی بھی محسوس ہوتی ہے ۔کچھ لوگو ںنے جوئس کے ساتھ تصاویر شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔

uber1

جوئس کا کہناہے کہ وہ دن میں 12گھنٹے کام کرتی ہے اور عام طور پر مسافر مرد ہی ہوتے ہیں جب وہ اوبر کیلئے ریکویسٹ کرتے ہیں اور میں انہیں لینے پہنچ جاتی ہوں تو وہ مجھے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔جب میرے دوست نے بتایا کہ او بر سے کتنی کمائی کرتاہے تو میں بہت حیران ہوئی اور میں نے بھی یہی کام کرنے کافیصلہ کیا ۔
uber5

جوئس کا کہناتھاکہ بہت سے نوجوان مجھ سے میرا رابطہ نمبر مانگتے ہیں لیکن میں انہیں صرف مسکراتے ہوئے منع کر دیتی ہوں ،میں نے کبھی بھی کسی مرد سے دوستی نہیں کی کیونکہ یہاں پر ٹیکسی چلانے کے قوانین بہت سخت ہیں ۔

uber2