مظفرگڑھ -رکن قومی اسمبلی اور عوام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے اپنے سیاسی حریفوں کے علاقے میں موچی کی دکان ڈال لی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سیاسی حریف حنا ربانی کھر کے آبائی علاقے سنانواں میں موچی کی دکان ڈال لی اور وہ سارا دن شہریوں کے جوتے پالش بھی کرتے ہیں اور ان کی سلائی بھی کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی طورپر ایک مزدور پیشہ انسان ہیں اگر رکن قومی اسمبلی نہ بھی رہے تو وہ محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پال لیں گے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے کا سردار یا وڈیرہ عوام کی خدمت کرے گا تو وہ اس کے خلاف الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ عوام کے ووٹوں سے ایوان میں جانے کے بعد یہ لوگ عوام کو منشیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہے میں ایسا نہیں ہونے دوں گا :-

واضح رہے کہ جمشید دستی بطور ایم این اے بس ڈرائیونگ، کنڈیکٹری،سائیکل کی سواری، گدھا گاڑی اور چائے بنانے کا کام بھی پہلے کر چکے ہیں