بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص کے پیٹ میں شدید درد اٹھا، ہسپتال جانے پر جب ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے تو انتڑیوں میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سکین میں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس شخص کی انتڑیوں میں سانپ جیسی لمبوتری شکل والی ایل (Eel)مچھلی موجود تھی اور وہ زندہ بھی تھی۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کے جسم سے 2فٹ سے زائد لمبی یہ زندہ مچھلی نکال دی۔ ڈاکٹروں نے دوران آپریشن ایل مچھلی نکالنے کی ویڈیو بھی بنائی جو بعدازاں انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جسے محض 24گھنٹوں میں 50ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میںیہ شرمناک انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ اس شخص نے ایل مچھلی کو جنسی تسکین کے لیے استعمال کیا تھالیکن وہ جسم کے اندر چلی گئی۔ چین سے اس طرح کی ہواس باختہ کر دینے والے خبریں اکثر آتی رہتی ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ایک مرد کے جسم سے ایل مچھلی آپریشن کے ذریعے نکالی گئی تھی۔ اس شخص کے متعلق بتایا گیا تھا کہ اس نے قبض کا علاج کرنے کے لیے مچھلی کو اپنی جسم میں داخل کر لیا تھا لیکن وہ مکمل اندر چلی گئی اور وہ شدید پیٹ درد میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔اس کے جسم سے بھی آپریشن کے ذریعے ایل مچھلی کو باہر نکالا گیا تھا۔
