نئی دہلی : بھارت کے ضلع فریدآباد کے سرکاری سکولوں کی طالبات کو دئے جانے والے کھانے میں مردہ سانپ پایا گیا جس کے بعد ریاستی وزیر اعلی کی معائینہ ٹیم نے سکولوں میں دئے جانے والے کھانوں کا بذات خود موقع پر جا کر معائینہ کیا ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقامی پو لیس کے ڈی ایس پی ڈینش یادیو نے بتایا کہ چاولوں میںڈالی گئی گاجروں کی سٹکس کے ہمراہ مردہ سانپ پایا گیا ۔

snake-meal

جس کے بعد مقامی پرنسپل کے خلاف تحقیاقات کی جارہی ہیں یہ واقعہ فرید آباد ضلع کے چندرا والی اور تیگاﺅ روڈ کے علاقہ اونچا گاﺅں کے سکول میں پیش آ یا ۔