لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عشق کرنا بہت ہی مشکل کام ہے جس دوران بہت سے ”ڈرامے“ بھی ہوتے ہیں اور ناز نخرے بھی اٹھانے پڑتے ہیں مگر کئی مرتبہ کچھ ایسے لمحات بھی آ جاتے ہیں کہ جن کے بارے میں انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔
کسی لڑکے اور لڑکی کے درمیان تعلق کے باعث سب سے زیادہ مشکل لڑکی کو اٹھانا پڑتی ہے اور وہ ہوتی ہے والدین کو راضی کرنے کی مشکل، اگرچہ بیٹیوں کی حفاظت کے معاملے میں باپ ہر طرح کے اقدامات اٹھاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سخت باپ کا ڈر بہت سوں کی ’بولتی‘ بند کر دیتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ پاکستانی لڑکے احد نے بھی سنایا جو اپنی محبوبہ کو لینے اس کے گھر گیا تو اس کی بجائے اس کے ”ابو“ باہر آ گئے اور پھر وہ کچھ ہو گیا جسے جان کر آپ کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ احد نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تمام تر تفصیل ٹوئٹر پر جاری کی تو ہنسی کا طوفان آ گیا اور اس کی کہانی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
احمد نے بتایا کہ ”میں اپنی محبوبہ کو لینے کیلئے اس کے گھر گیا، جب میں اس کی گلی میں داخل ہو رہا تھا تو اسے ایس ایم اس کیا کہ ’میں باہر ہوں‘۔ 2 سے 3 منٹ بعد اس کا جواب آیا کہ ’ابو آ گئے ہیں‘۔“
احمد نے کہانی کا اگلا حصہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ”محبوبہ نے جواب دیا کہ تم گلی سے باہر نکلو، میں نے ویسا ہی کیا، کچھ منٹوں کے بعد اس نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میں نے ابو کو بتایا ہے کہ دوست کی طرف جا رہی ہوں۔“
احمد نے بتایا کہ ”جب وہ اپنے ’ابو‘ کے ساتھ باہر آئی تو اس کے والد نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور کچھ بھی بولے بغیر گاڑی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔“
احد کے مطابق ”انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کون سا ماڈل ہے، میں نے جواب دیا سر 2013ئ، انہوں نے پوچھا اپلائیڈ فار کیوں ہے؟ میں نے کہا کہ سر ایک ہفتے پہلے خریدی ہے۔ پھر انہوں نے پوچھا کہ کتنے کما لیتے ہوں تو میں نے بتایا کہ سر 90 ہزار روپے ماہانہ کما لیتا ہوں۔“

