بھارتی شہر دہلی میں 33سالہ خاتون کو مالک نے بندوق کی نوک پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ انہیں اس ظلم کی خبر خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے دی جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ،پولیس کا کہناہے کہ خاتون کو مالک نے کپڑوں کی دکان پر بطور سیلز گرل 10دن کی آزمائشی مدت کیلئے رکھا تھا ،خاتون نے کہنا تھا کہ وہ شخص اسے مبینہ طو رپر مہندرا پارک کے ایل فلیٹ میں لے گیا جہاں پراس شخص نے دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور بندوق نکال کر اس پر تان لی اور جنسی درنگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔خاتون کا کہناہے اس شخص نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے پولیس کو اطلاع دی تو وہ اسے قتل کر دے گا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں ۔