لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو سرِ بازار ایسا کام کرنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے جو لگ بھگ سبھی پاکستانی نہ صرف کھلے عام کرتے ہیں بلکہ اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ

nintchdbpict000323022042-e1494521980789

چیلسی لاٹن نے بازار میں سگریٹ پینے کے بعد اسے ایک شاپنگ سنٹر کی دیوار کے ساتھ بجھایا اور وہیں پھینک دیا۔ ایک انوائرنمینٹل آفیسر نے چیلسی کو بازار میں یہ حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور11000پاﺅنڈ جرمانے کی پرچی اس کے ہاتھ میں تھما دی۔

nintchdbpict000323041043یہی نہیں، آفیسر نے چیلسی کو گندگی پھیلانے کے جرم میں 80پاﺅنڈ (تقریباً11ہزار روپے)نقد جرمانہ بھی کیاجو اس سے موقع پر وصول کیا گیا۔برطانوی شہر سٹاک آن ٹرینٹ کی رہائشی چیلسی کا کہنا ہے کہ ”میرے مالی حالات پہلے ہی انتہائی مخدوش ہیں، میں اتنا زیادہ جرمانہ ادا نہیں کر سکتی۔“ دوسری طرف اس کے جرمانہ ادا نہ کرنے پر سٹی کونسل نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے اور عدالت میں اس کی غیرحاضری اور 4ہفتے تک جرمانہ ادا نہ کرنے پر جرمانے کی رقم میں مزید 172پاﺅنڈ (تقریباً 23ہزار روپے) کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چنانچہ اب اسے 11ہزار 127پاﺅنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

kjh