ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں روزانہ ہزاروں نہیں، شاید لاکھوں لوگ نوکری سے استعفے دیتے ہوں گے لیکن کسی نے اپنے استعفے میں کبھی ایسی صاف گوئی سے کام نہ لیا ہو گا جیسا سکاٹ لینڈ کی اس خاتون نے لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کی یہ خاتون میرینی صفائی ورکر کے طور پر کام کرتی تھی لیکن اسے یہ نوکری پسند نہ تھی چنانچہ اس نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور اس میں صاف صاف لکھ دیا کہ ”ڈیئر مسٹر میک گیلیوری ! آپ کی نوکری نری بکواس ہے، چنانچہ میں یہ چھوڑ رہی ہوں۔ میں 30جون سے کام پر نہیں آﺅں گی، میرا انتظار مت کرنا، اور اس جگہ کی صفائی کے لیے کسی اور احمق کی تلاش کے لیے گڈلک۔ خوش رہو۔ میرینی“

رپورٹ کے مطابق استعفے کے آخر میں اپنے نام کے بعد میرینی نے Yee Haکے الفاظ لکھ کر اس نوکری سے چھٹکارہ پانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔میرینی کی پوتی کیٹلین مک گرورے اپنی دادی کے اس استعفے سے بے حد متاثر ہوئی اور اس نے اس کی تصویر بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی جہاں یہ آن کی آن میں پھیل گئی۔ اسے اب تک 100ہزار سے زائدصارفین ری ٹویٹ اور 444ہزار سے زائد لائیک کر چکے ہیں اور میرینی کی صاف گوئی کی داد دے رہے ہیں۔

lpok