ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے انوکھے طریقے اپنانے کا بھی ایک رواج چل نکلا ہے۔ گزشتہ دنوں روس میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو کچھ ایسے انداز میں شادی کی آفر کی اور انگوٹھی پیش کی کہ جان کر آپ خوفزدہ ہو جائیں گے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق روسی ری پبلک کراچے کراکیس کے اس نوجوان نے ایک سرجن کو رضامند کیا اور اپنے پیٹ میں ایک سوراخ کروا کر اس میں منگنی کی انگوٹھی رکھوا لی اور پھر اپنی محبوبہ کے پاس چلا گیا جو پیشے کے اعتبار سے نرس تھی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے محبوبہ کو اپنے زخم پر نئی پٹی کرنے کو کہا۔ جب اس نے پٹی اتاری تو نیچے انگوٹھی کا کچھ حصہ نظر آ رہا تھا۔ لڑکے نے اسے جراحت میں استعمال ہونے والی چمٹی سے نظرآنے والی چیز باہر نکال دینے کو کہا۔ لڑکی نے جب وہ چیز باہر نکالی تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ وہ تو انگوٹھی تھی۔ ساتھ ہی لڑکے نے اسے شادی کی پیشکش کر دی۔ اس پر لڑکی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رو دی۔ روتے ہوئے لڑکی نے جونہی شادی کے لیے ہاں کی تولڑکے نے انگوٹھی روئی سے صاف کر کے اسے پہنادی۔ لڑکے نے اس تمام واقعے کو کیمرے میں محفوظ کرنے کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔ اس انوکھی منگنی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے اور بیشتر صارفین لڑکے کی اس حرکت کو احمقانہ قرار دے رہے ہیں۔تاہم بعض اس انداز کو رومانویت کا عروج بھی کہہ رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: