دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہالی وڈ کے اداکار پر ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

abuse-1495688806 (1)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹی وی اینکر نادیہ خان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہالی وڈ کے ایک اداکار نے ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

nadia-khan-daughter-e1481834493299

نادیہ خان نے اس حوالے سے پولیس میں فوری درخواست دائر کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے ہالی وڈ اداکار سے پوچھ گچھ کی گئی۔ نادیہ خان نے بتایا ہے کہ دبئی کے مشہور رٹز کارلٹن ہوٹل میں ایک ہالی وڈ اداکار کی جانب سے مشہور ٹی وی شو کیلئے آڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وہ اپنی 14 سالہ بیٹی کو بھی آڈیشن کیلئے لے کر گئیں۔ تاہم آڈیشن لینے والے اداکار نے ان کی بیٹی کو بری طرح جنجھوڑا جس کے باعث ان کی بیٹی کے بازو پر شدید زخم آئے۔ نادیہ خان نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ آڈیشن میں موجود دیگر بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نادیہ خان کی جانب سے اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ تیار کروا کر باقاعدہ شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے اداکار کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔