کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر خواتین کو اپنی عمر چھپانے کا مرض لاحق ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنی اصل عمر بتائے تو لوگ اس کی بات کا اعتبار نہیں کرتے بلکہ اسے اس کی بتائی ہوئی عمر سے کہیں کم عمر کہتے ہیں، کیونکہ وہ واقعی اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کی نظر آتی ہے۔ اب اس خاتون نے اپنی دیرپا جوانی کا راز بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیرولین ہرٹز نامی یہ خاتون آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی ہے۔ اس کی اصل عمر70سال ہے لیکن لوگ اس کی یہ عمر ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کی عمر زیادہ سے زیادہ 40سال ہو سکتی ہے، اور واقعی کیرولین اتنی کم عمر نظر بھی آتی ہے۔

news-1496063044-1344

 

رپورٹ کے مطابق کیرولین نے پہلی بار اپنی اس دیرپا جوانی کے رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے میل آن لائن کو بتایا کہ ”میں مٹھائیوں کی بہت عادی ہوا کرتی تھی، لیکن آج سے 28سال قبل میں نے چینی کھانی ترک کر دی۔ تب سے لے کر آج تک میں نے چینی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ 70سال کی عمر میں بھی 40سال کی نظر آنے کے پیچھے یہی راز کارفرما ہے۔ 28سال سے میں اپنا کھانا خود بنا رہی ہوں اور اس میں چینی کی جگہ ’شوگر فری پرفیکٹ سویٹ‘ استعمال کرتی ہوں۔ میں مچھلی اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہوں اور روزانہ دو انڈے کھاتی ہوں۔ میری خوراک میں دودھ سے بنی مصنوعات بھی وافر شامل ہوتی ہیں۔“

ca6b5e4e0656e4f5bfd6632e5a861488.jpg

nl_carolyn_4-izj1g4ud1y5jm0ug9o2_fct650x487x80.0_ct620x465