گوادر: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل گوادر کے علاقے اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما اور کمیٹی رکن مولوی محمد امین کا کہنا تھا کہ علاقے کے حجام چہرے پر فیشن کے نام پر داڑھیوں کے ڈیزائن بناتے ہیں جو کہ نہ صرف شریعت کے خلاف ہے بلکہ داڑھی کی توہین بھی ہے۔

a5e1007ca50fc160d47e3a629f42ed3c

میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں علاقے کے حجاموں کو ہدایات جاری کی گئی کہ داڑھیوں پر ڈیزائن بنانے سے اجتناب کریں، اگر کوئی شخص داڑھی نہیں رکھنا چاہتا تو نہ رکھے اور اگر رکھنا چاہے تو ضرور رکھے لیکن حجام داڑھی پر ڈیزائن نہیں بنائیں۔