کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے خواتین کو اغواءکرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبریں اکثر میڈیا میں آتی رہتی ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں الٹی گنگا بہہ نکلی ہے جہاں 3خواتین ایک نوجوان کو اغواءکرکے لے گئیں اور 3روز تک اسے ’اجتماعی زیادتی‘ کا نشانہ بناتی رہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس 23سالہ نوجوان نے ایک ٹیکسی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جب ٹیکسی رکی تو اس نے دیکھا کہ ٹیکسی کے اندر پہلے سے تین خواتین موجود تھیں۔ جنہوں نے اسے ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھنے کو کہہ دیا۔

rr-composite-marine1
نوجوان کو ٹیکسی میں بٹھانے کے بعد ان خواتین نے اسے نشہ آور انجکشن دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ ”جب میں ہوش میں آیا تو ایک کمرے میں موجود تھا جس میں صرف ایک بیڈ پڑا تھا۔ اس کے بعد وہ خواتین آئیں اور مجھے انرجی ڈرنکس پلا کر باری باری مجھ سے زیادتی کی۔ اس کے بعد تین دن تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ وہ روزانہ کئی بار کمرے میں میرے پاس آتیں اور مجھے زیادتی کا نشانہ بناتی تھیں۔ تین دن بعد وہ مجھے ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئیں۔“