کیرالہ(ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک سکول کی تین طالبات کی ایک ایسی تصویر حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل کی گئی جس میںطالبات عریانی قسم کا یونیفارم پہنے نظرآرہی ہیں۔ اس تصویر میں لڑکیوں کے جس کے بالائی حصے پر یونیفارم کے اوپر انتہائی تنگ زیر جامے جیسا لباس پہن رکھا ہے جو دیکھنے میں خاصا مضحکہ خیز نظراارہا ہے ۔ رپورت کے مطابق یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپاہوگیا ،

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اسے کھلی بے حیائی قراردیا وربدترین تنقید کا نشانہ بنایا ، اسکول یونیفارم پر تنقید کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ نوشاد تیکائل نامی ایک شخص نے الفونساپبلک اسکول کو بے حیائی کا مرتکب قراردے کر اس کےخلاف مقدمہ بھی درج کروادیا ہے ، دوسری جانب سکول انتظامیہ کی جانب سے موقف ہے کہ اول تو اس یونیفارم میں کوئی غیر مناسب بات ہیں اور دوئم یہ کہ اسکول کا اصل یونیفارم ایسا نہیں ہے ۔ بلکہ کسی نے فوٹو شاپ کرکے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
