کراچی(ویب ڈیسک) اے آروائی ٹی وی کے پروگرام جیتوپاکستان میںآئی تین بہنوں کوجب فہدمصطفیٰ نے اپنی پسندکاڈبہ کھولنے کوکہاتوانہوں نے 6نمبرڈبے کانام لیاجس کے بعدفہدمصطفیٰ نے ڈبوں کے سامنے کھڑی لڑکی سے اس کانام پوچھالڑکی نے اپنانام ملائکہ بتایاجس کے بعدفہدمصطفیٰ نے اس لڑکی سے کہاکہ ا س ڈبے میں کیاہے لڑکی نے کہاکہ اس میں5گرام سوناہے جس کے بعدفہدنے کہاکہ اگراس میں 5گرام سوناہواتوشیزان کی موٹربائیک تم کودوں گاڈبہ کھولنےپراس میں سے 10تولہ سونانکل آیا

جس کے بعدفہداس لڑکی کودیکھنے لگے لڑکی نے فہدسے کہاکہ میری طرف اس طرح نہ دیکھیں آپ کوپیارہوجائے گا۔فہدمصطفیٰ یہ سننے کے بعدمسکرانے لگے اورکہاکہ یہ لڑکی بہت تیزہے۔

http://www.dailymotion.com/video/x5pu1sc