لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر شریک حیات کی تلاش آن لائن فراڈ کی بڑی وجہ بن رہی ہے اور انٹرنیٹ پر لٹنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی سرفہرست ہیں جو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ بے وقوف بن رہے ہیں۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس کی طرف سے دو لڑکیوں کو گرفتار کرکے عدالت سے سزا دلوائی گئی ہے۔ ان دونوں نے 7برطانوی مردوں کو محبت کا جھانسہ دے کران سے 5لاکھ ڈالر ہتھیائے تھے۔

چوبیس سالہ گریس اکینترواوربائیس سالہ وکٹوریہ نوگو نامی ان لڑکیوں پر ۷مردوں کو لوٹنے، مجرمانہ طور پر جائیدادیں حاصل کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہو گئے جس پر انہیں مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور اگلے ہفتے انہیں سزا سنائی جائے گی۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ یہ لڑکیاں ویب سائٹ Mاتچه.چومپر مردوں کو اپنے جال میں پھانستی تھیں اور پھر مختلف حیلوں بہانوں سے ان سے رقم ہتھیاتی رہتی تھیں۔ یہ ان سے ملاقات کرنے کا وعدہ کرتیں لیکن اکثر سے یہ ملے بغیر ہی رقم لے کر غائب ہو جاتی تھیں(تقریباً5کروڑ روپے) ہتھیائے تھے۔۔

