پاکستانی نژاد امریکی اداکار اور مصنف کمیل نانجیانی کی ہالی ووڈ رومینٹک کامیڈی فلم ’’دی بِگ سِک‘‘ 23 جون کے روز امریکی سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کردی جائے گی۔

big_sick_feature_md_0.png

یہ فلم دراصل کمیل نانجیانی ہی کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جس کا مرکزی کردار خود کمیل نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے بھی انہوں نے اپنی بیوی ایمیلی گورڈن کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے۔

the-big-sick-premiere.jpg

کمیل نانجی کا تعلق کراچی کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جو کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 18 سال کی عمر میں امریکا چلے گئے تھے جہاں انہوں نے آیووا کی ایک یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس پڑھنے کے علاوہ وہیں پر لبرل آرٹس کے ایک ادارے سے اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔

maxresdefault.jpg

screen-shot-2017-05-02-at-1-30-01-pm.png