ممبئیبالی ووڈ کی خوبصورت اوراسٹائلش اداکارہ سونم کپورکبھی بھی اپنے جذبات کا اظہارکرنے سے پیچھے نہیں ہٹتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت برداشت کرتی ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ سے اداکارہ سونم اوران کے قریبی دوست آنند آہوجا کے درمیان نزدیکیاں بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں لیکن سونم نے ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔

Sonam_Kapoor_Comes_Out_In_The_Open_With_Boyfriend_Anand_Ahuja_03e3b486d3a3e94c2049c6c5c4af85ed.jpg

دہلی سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرآنند آہوجا کا شماربھارت کے ارب پتی تاجروں میں ہوتا ہے اور سونم مختلف تقاریب میں ان ہی کےڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کرتی نظرآتی ہیں۔لیکن اب انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پرآنند آہوجا کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنےتعلقات کا برملا اظہار کردیا،انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے دوست ڈیزائنرنمیش شاہ نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کیا آپ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں سونم نے فوراً جواب دیا ’’جی ہاں‘‘ ،ان کے جواب سے واضح ہوگیا کہ سونم اور آنند کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔

Sonam-Kapoor-01.jpg

واضح رہے کہ سونم کپور نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے ورنہ اس سے قبل وہ میڈیا کو ہمیشہ یہ کہہ کرٹال دیتی تھیں کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی کو کچھ بھی بتانا پسند نہیں کرتیں۔