ڈی آئی خان(ویب دیسک) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی امین گنڈا پور نے اپنے حلقے کے بچوں میں عید کے کارڈ اور عیدی جہاز کے ذریعے زمین پر برسانے کا اعلان کردیا۔
1498380998dailyausaf.jpg
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی امین گنڈا پور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’’ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار سردار علی امین گنڈا پور کی جانب سے بچوں کے لیے عیدی اور عید کارڈز اُن کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے‘‘۔انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’عیدی اور کارڈز کی تقسیم صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مختلف دیہاتوں اور تحصیلوں میں جہاز کے ذریعے کی جائے گی‘‘۔