ممبئی …. مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم ”گستاخیاں“بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھنسالی پدماوتی کے بعد پرینکا چوپڑا اور عرفان خان کولے کر امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کے رشتوں پر مبنی کہانی کو پردہ سیمیں پر اتارنے کی تیاری میں ہیں،لیکن پرینکا ابھی بھنسالی کو وقت نہیں دے پارہی ہیں۔
priyanka.jpg
وہ ان دنوں ہالی ووڈ کی دو فلموں اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھنسالی کو اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھانی پڑ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرینکا کو بھنسالی کی فلم کی اسکرپٹ بہت پسند آئی ہے اور وہ اس فلم کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتیں۔بھنسالی کا بھی خیال ہے کہ فلم میں پرینکا ہی امریتا پریتم کے کردار میں اچھی لگیں گی۔

priyanka-chopra_640x480_61498384375.jpg