لاهور(پاک ٹوڈیز)پاکستان کی پہلی سپر ہیرو پر بننے والی فلم’ ‘پروجیکٹ غازی‘کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔فلم ریلیز نہ ہونے کی وجہ فلم کے اند ر پائی جانے والی کئی تکنیکی خامیاں ہیں۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق پاکستانی سینما میں سپرہیرو زکی انٹری ’پروجیکٹ غازی‘کے ذریعے ہونے جارہی تھی ،جس کی تشہیری مہم بھی کافی زورو شور سے جاری تھی لیکن آج 13تاریخ کو ہونے والے پریمئر میںفلم کے اندر کئی تکنیکی غلطیاںسامنے آئی جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
فلم پروڈیسرز ریلیز کو روکنا نہیں چاہ رہے تھے ،مگر ہمایوں سعیدنے اس کو رکوادیا۔فلم پرڈیوسر سید علی رضانے ایکسپریس ٹریبون کو کنفرم کیا ہے کہ فلم کی ریلیز روک لی گئی ہے کیونکہ اس میں کچھ تکنیکی غلطیاں ہیں ،جن کو ٹھیک کرنے کے بعد ہی فلم ریلیز کی جائے گی۔فلم کی اگلی تاریخ دینے کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ ابھی وہ کچھ نہیں کہ سکتے مگر جلد ہی وہ اسے ریلیز کریں گے۔سینما مالکان نے پروڈیسرز کے اس فیصلے کو کافی مایوس کن قرار دیا ہے کیونکہ ان کے بہت ساری ٹکٹیں پہلے ہی بک چکی تھی۔

jkh