بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار ،اداکار و ماڈل علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے بھی سر و تال کی دنیا میں جلوے دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔ بطورماڈل وہ اب تک دو برانڈز کے ایمبیسیڈربن چکے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دانیال نے 14 برس کی عمر میں علی ظفر کے گیتوں کو گٹارسٹ کے طور پر سجا یا تھا اب ان کو جدید سر و تال کے حوالے سے دنیا بھرمیں شہرت پانے والے کوک سٹوڈیو کے سیزن 10 کیلئے سائن کرلیا گیا ہے وہ اپنے میوزک کیریئر کا آغازبطورگلوکار کرینگے-تفصیلات کے مطابق ذاتی طور پر وہ آج کل اپنی پہلی سولو البم کی تیاری میں بھی مصروف ہیں جبکہ ہدایتکار احسن رحیم کی طیفا ان ٹربل میں بھی وہ پہلی بار کسی فلم کے گیتوں کو سنوارنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انکاکہنا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ میرے خواب کی تعبیر کوک سٹوڈیو میں شمولیت سے ہورہی ہے ۔ میوزک کے حوالے سے یہ سال میرے لئے بہت لکی ثابت ہورہا ہے ،اپنی پرفارمنس سے میوزک لوورز کو مایوس نہیں کرونگا ۔
